
(ویب ڈیسک ) شوال کا چاند نظر آگیا ہے پاکستان میں عید الفطر کل ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جبکہ صوبں میں زونل کمیٹٰوں کے اجلاس ہوئے۔اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ، عید الفطر کل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہیں ۔
مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ کچھ مقامات پر مطلع ابرلود رہا، لاہور، اسلام آباد، شیخوپورہ اور قصور سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ عید الفطر یکم شوال 1446 ہجری 31 مارچ بروز سوموار ہو گی۔
دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
Source link









