شہباز شریف کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ، وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شہباز شریف کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ، وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر شکریہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت کا اعلان کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی قیادت سے رابطہ کرکے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ‘سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف اور اپنی طرف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

 اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ان کی جماعت وزارت عظمیٰ اور دیگر اہم معاملات پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعاون کرے گی لیکن وزارتیں نہیں لے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی پی پی صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر شپ کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے صدر بنیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *