شہرمیں بسوں کے غیرقانونی داخلہ پرای چالان کا آغازکردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شہرمیں بسوں کے غیرقانونی داخلہ پرای چالان کا آغازکردیا گیا
شہرمیں بسوں کے غیرقانونی داخلہ پرای چالان کا آغازکردیا گیا

کراچی میں بس ٹرمینلز کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہِ راست شہر میں داخل ہونے والی انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل سے ہٹ کر شہر میں داخل ہونے والی تمام بسوں کو چالان کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والی انٹر سٹی بسوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے واضح کیا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو صرف مقررہ ٹرمینلز تک محدود رہنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق شہر میں انٹر سٹی بسوں کا داخلہ ٹریفک میں رکاوٹ، حادثات کے خطرات اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اس لیے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ٹرمینلز کا استعمال کریں۔

یاد رہے کہ بس اونرز ایسوسی ایشن نے شہر میں داخل ہونیوالی انٹر سٹی بسوں کو ای چالان جاری کیے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *