شیزل شوکت نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی دلچسپ کہانی سنادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شیزل شوکت نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی دلچسپ کہانی سنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیزل شوکت نے اپنی شوبز انڈسٹری میں انٹری کی دلچسپ کہانی سنادی۔

شیزل شوکت نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد افغانی ہیں جبکہ میری والدہ کشمیری ہیں تو کوئی بھی افغانی خاندان یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی بیٹی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بنے بلکہ تقریباََ ہر خاندان میں ہی بیٹیوں کے لیے ایسے ہی خیالات پائے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں کبھی اداکاری کروں گی لیکن ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ایمن خان اور منال خان سے میری بہت اچھی دوستی ہے تو جب ان کی شادی ہونے والی تھی تو اس شادی کے لیے جو ڈانس پریکٹس تھی وہ میرے گھر پر کی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہ ڈانس پریکٹس 2 ہفتوں تک جاری رہی تھی تو اس دوران ایمن خان نے مجھ سے کہا کہ تم اچھی اداکارہ بن سکتی ہو تمہیں انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانی چاہیے، ایمن خان کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی کے بعد میں شوبز انڈسٹری میں آئی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *