صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے.

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عمر 71 برس تھی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ کل بروز اتوار ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے آبائی گاؤں چیچیاں، میرپور میں ہوگی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 اگست 1955 کو چیچیاں میرپور میں پیدا ہوئے۔  ابتدائی تعلیم چیچیاں میرپور، میٹرک راولپنڈی، گریجویشن گورڈن کالج سے حاصل کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔  1983 میں وطن واپسی کے بعد عملی سیاست کا آغاز کیا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پر فائز رہے۔  9 مرتبہ میرپور سے ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔ صدر آزاد مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف آزاد کشمیر رہے۔  2021 میں صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہوئے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے  مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔  اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکی اداروں میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔  لندن، نیویارک، برسلز، ڈبلن اور برلن میں تاریخی کشمیر مارچز کی قیادت کی۔  مقبوضہ کشمیر کا تاریخی دورہ، سری نگر کے لال چوک میں خطاب کیا۔  سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر کی توانا اور بے باک آواز تھے۔  آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں عوامی مقبولیت حاصل تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *