صدر جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صدر جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

صدر جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) جنوبی کیرولینا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگادیے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر بعض شرکا کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے جس پر جو بائیڈن نے مجمعے کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں۔

انہوں نے شرکا سے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بلآخر فوج واپس بلائی جائے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *