صدر مملکت نے بھی قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صدر مملکت نے بھی قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے  بھی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

جیو نیوز کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے نئی قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر بدھ کی رات پونے بارہ بجے دستخط کیے۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھیج دی تھی۔اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس طلب کیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *