
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی اکنامک زونز اتھارٹی آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دے دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں آرڈیننس کی صدر مملکت کی منظوری کے بغیر اجراء پر سخت احتجاج کیا تھا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا, پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں کراچی سے زوم پر شریک ہونگے۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اکنامک زونز کے حوالے سے آرڈنینس پر صدر کے دستخط نہ ہونے کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔









