طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری پہلا نمبرپر کونسا مسلم ملک ہے ؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری پہلا نمبرپر کونسا مسلم ملک ہے ؟

طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری، پہلا نمبرپر کونسا مسلم …

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کا ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیےبغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں،یو اے ای کے بعد جرمنی، سپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے ان ممالک کے شہریوں کو 178 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔  سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 177 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 176 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *