طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرنا فلائٹ اٹینڈنٹ کو مہنگا پڑگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرنا فلائٹ اٹینڈنٹ کو مہنگا پڑگیا



نیویارک(ویب ڈیسک) امریکن ایئر لائنز کے طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے پر برطرف فلائٹ اٹینڈنٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی، نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ تھامسن پر بچوں کے جنسی استحصال کی کوشش اور بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فلائٹ اٹینڈنٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں ہوائی جہاز کے باتھ روم کا استعمال کرنے والی 14 سالہ لڑکی کی خفیہ طور پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی تھی۔حکام نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایسٹس کارٹر تھامسن سوم کے پاس چار الگ الگ ویڈیوز تھیں جن میں لڑکیوں کو ایک ہوائی جہاز میں ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جہاں وہ کام کرتا تھا۔

واضح رہے کہ تھامسن کو جنوری 2024 میں لنچبرگ، ورجینیا میں گرفتار کیا گیا۔ تب سے وہ وفاقی تحویل میں ہیں۔ وفاقی گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد تھامپسن کے وکیل نے کہا کہ وہ اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *