ظالم باپ نے 4 بچوں اور بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ظالم باپ نے 4 بچوں اور بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا

ظالم باپ نے 4 بچوں اور بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں ظالم باپ نے اپنے 4 بچوں اور بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر میوکس میں مقتولین کے رشتے دار ان سے ملنے گھر آئے ، دروازہ نہ کھولے جانے پر انھوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی تو خون میں لت پت 5 لاشیں پڑی ہوئی تھیں اور مقتولہ کا شوہر لاپتا تھا جب کہ گھر میں کوئی توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور نہ ہی کچھ چوری کیا گیا تھا۔گھر سے جن 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں 9 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں جب کہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ پولیس مقتولہ کے شوہر اور بچوں کے 33 سالہ والد کی تلاش میں تھی۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مقتولہ کا شوہر ہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *