عازمینِ حج کے لیے بڑی خبر: سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک لازمی قرار 8 فروری آخری تاریخ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عازمینِ حج کے لیے بڑی خبر: سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک لازمی قرار 8 فروری آخری تاریخ
عازمینِ حج کے لیے بڑی خبر: سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک لازمی قرار 8 فروری آخری تاریخ



اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے عازمین کے لیے سعودی بائیو میٹرک کی تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

گھر بیٹھے تصدیق کی سہولت ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، عازمینِ حج اپنی بائیو میٹرک تصدیق “سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے باآسانی مکمل کر سکتے ہیں۔ اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد عازمین کو لمبی قطاروں اور سفری دشواریوں سے بچانا ہے۔

تاشیر سینٹرز اور ڈیڈ لائن وزارت نے واضح کیا ہے کہ وہ عازمین جو کسی تکنیکی وجہ سے موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک نہیں کر پا رہے، وہ اپنے قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے رجوع کریں۔ ترجمان نے تاکید کی ہے کہ تاشیر سینٹرز سے بائیو میٹرک کرانے کا عمل ہر صورت 8 فروری سے قبل مکمل کیا جائے۔

ویزہ کے لیے لازمی شرط خبردار کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عازمین کی رہنمائی کے لیے تمام تاشیر سینٹرز کے پتے اور دیگر تفصیلات “پاک حج” موبائل ایپ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *