عاطف اسلم کی7 سال بعد بالی ووڈ میں دبنگ واپسی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عاطف اسلم کی7 سال بعد بالی ووڈ میں دبنگ واپسی

گلوکار عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ کی فلم کے لیے گانا گائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی فلموں کو متعدد سپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم ” لو اسٹوری آف 90 ٹیز” میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ عاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پرفارم کریں گے۔

فلم کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ عاطف اسلم ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ فلم کے گانے عاطف اسلم سے گوائیں گے کیونکہ بھارت میں ان کی آواز اور موسیقی کے پرستار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

فلم ّایل ایس او 90یز” میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ کے فلم میکرز نے پاکستانی آرٹسٹوں اور گلوکاروں کو اپنی فلموں میں لینا بند کردیا تھا جبکہ بالی ووڈ کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *