عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔

ترجمان عالمی بینک کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہوگی۔ فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم سکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہوگی۔ پرائمری اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کی انرولمنٹ ممکن ہوگی۔ بچے اور بچیاں پرائمری اور پری پرائمری گریڈز میں شامل ہو سکیں گے۔ کوروناکےدوران تعلیم کےشعبے کوپہنچنےوالےنقصانات کی ریکوری ہوگی۔

منصوبے پرعمل درآمد سے ایک لاکھ65ہزار اساتذہ، 7ہزار ہیڈماسٹرز بھی مستفید ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *