عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ایران پر بڑا الزام
ویانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران پر یورینئم افزودگی میں اضافے کا الزام عائد کردیا ہے۔
آئی اے ای اےکا کہنا ہے کہ ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، ایران یورینئم افزودگی کی سطح کو 60 فیصد تک لے آیا ہے، ایران نے نومبر سے یورینئم افزودگی کو ماہانہ 9 کلو گرام تک پہنچا دیا ہے۔آئی اے ای اے کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی دو جوہری تنصیبات میں یورینئم افزودگی کو بڑھایا گیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینئم ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تیاری کے لیے مطلوبہ مواد کے حصول سے قریب کردے گا۔









