عام انتخابات: شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عام انتخابات: شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن ٹربیونل نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری کے ‏جہلم کی2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کےخلاف اپیل پرسماعت ہوئی جس میں ٹربیونل نے کل کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے ٹربیونل میں مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے بوگس اعتراض عائد کیے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *