عام انتخابات: ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عام انتخابات: ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی میدان میں کود پڑیں اور انہوں نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک کا کہنا تھا کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی، میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *