عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی، اس دوران جسٹس طارق اور جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی موجود رہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس کے بعد عام انتخابات سے متعلق کیس کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان ہے۔









