عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

ملک میں کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تمام حصوں میں انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ شام تک سلسلہ جاری رہے گا، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ ملک کے چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا تھا جس کے بعد اب کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 فروری کی رات 12 بجے تک امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا وقت دیا گیا تھا جوکہ گزشتہ رات 12 بجتے ہی ختم ہوچکا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقررہ وقت کے بعد الیکشن مہم، اشتہارات و دیگر تشہیری مواد الیکٹرونک/پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی ہے، انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *