عثمان ڈار کو بڑا ریلیف  12 مقدمات میں ضمانت منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عثمان ڈار کو بڑا ریلیف  12 مقدمات میں ضمانت منظور
عثمان ڈار کو بڑا ریلیف  12 مقدمات میں ضمانت منظور



راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار  کیانحہ 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ سمیت 12 مقدمات  میں ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے عثمان ڈار کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی ۔ عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سناتے ہوئے عثمان ڈار کی بارہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔تمام مقدمات میں عثمان ڈار کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔ 

عثمان ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم تمام کیسوں میں شامل تفتیش ہوچکا ملزم کبھی راولپنڈی آیا ہی نہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *