عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کو شیخ رشید کا طبعی معائنہ کرا کے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب 9 مئی کے کیسز میں شخ رشید کے خلاف درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے میں طلب کر لیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *