عدالت نے عمران خان کو اہم کیس میں بری کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عدالت نے عمران خان کو اہم کیس میں بری کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اسد عمر کو 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں بری کر دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، سماعت سول جج نوید خان نے کی۔

عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی، عمران خان اور اسدر عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *