عدالت نے پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عدالت نے پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3 زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکاؤنٹ، دو گاڑیاں اور 35 گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے دو رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکاؤنٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں، فرخ حبیب کے چار بینک اکاؤنٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی، مراد سعید کے دو بینک اکاؤنٹس اور ایک گاڑی قرق ہو گی۔

عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3 زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکاؤنٹ، دو گاڑیاں اور 35 گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی دو زرعی زمینیں، دو رہائشی جائیدادیں، پانچ بینک اکاؤنٹس، ایک گاڑی، تین پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز میں 51 فیصد شیئرز، امریکا اور دبئی میں موجود جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عندلیب عباس کی دو رہائشی جائیدادیں، تین بینک اکاؤنٹس اور دو گاڑیاں بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *