عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ

عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں امریکی ایئربیس پر 20  راکٹوں سے حملہ کر دیا گیا جس سےخطرے کے سائرن بج اٹھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عراق کے صوبے الانبار میں واقع عین الاسد ایئربیس پر اچانک راکٹ آ گرے جس سے خطرے کے سائرن بجنے سے وہاں تعینات فوجی دہشت زدہ ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر 20 راکٹ مارے گئے تاہم نقصان سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں ۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے کاممکنہ ردعمل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دمشق میں آج اسرائیل کی جانب سے ایرانی تنصیبات پر حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *