عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر پہلی بار اپنی اہلیہ صفا بیگ کی نقاب کے بغیر تصویر پوسٹ کردی جب کہ اس سے قبل ہمیشہ ان کی تصاویر نقاب کے ساتھ ہوا کرتی تھیں۔

عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر شادی کی آٹھویں سال گرہ پر اپنی اہلیہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ انھوں نے لکھا کہ کہ زندگی کے ان 8 خوشگوار برسوں کی مبارک باد۔

عرفان پٹھان نے مزید لکھا کہ ایک ایسی شخصیت جسے لامحدود کردار بہ احسن ادا کرنا آتے ہیں۔ وہ حوصلہ بڑھانے والی، موڈ بوسٹر، ہنسی دینے والی کامیڈین، پریشانی دور کرنے والی میری ہم سفر اور دوست اور میرے بچوں کی ماں ہیں، اس موقع پر عرفان پٹھان اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

یہ جوڑی پہلے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہے لیکن ان میں صفا بیگ ہمیشہ نقاب میں ہوا کرتی تھیں اور کسی نے شادی کے بعد سے ان کا چہرہ نہیں دیکھا تھا۔

تاہم آج شادی کی آٹھویں سالگرہ پر پہلی بار اس جوڑی کی ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں صفا بیگ نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکا ہوا نہیں ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *