علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں: پرویز خٹک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں: پرویز خٹک



علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں: پرویز خٹک

پشاور:سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ  علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ   علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ  علی امین گنڈا پور نے مانسہرہ جلسے میں خطاب میں کہا تھا کہ  پرویز خٹک کو عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے بلایا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف گواہی دی تو انہیں صوبے میں نہیں رہنے دیں گے

سابق وزیر دفاع کامزید کہنا تھاکہ  پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاؤں گا، نوٹس دےکر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا، نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کسی کیخلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے، علی امین گنڈا پور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *