عمان میں ایران امریکہ کے’بالواسطہ‘ جوہری مذاکرات شروع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمان میں ایران امریکہ کے’بالواسطہ‘ جوہری مذاکرات شروع
عمان میں ایران امریکہ کے’بالواسطہ‘ جوہری مذاکرات شروع

ویب ڈیسک:ایٹمی پروگرام تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں شروع ہوچکے ہیں، ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ “بالواسطہ” جوہری مذاکرات عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہیں۔  
ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی  جبکہ امریکی ٹیم کی سربراہی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں،

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے، امریکی صدر نے ایران کے لیے ایک شاندار مستقبل کی بات کی، اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی واحد شرط یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اندر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل کے حق میں زیادہ سخت مؤقف رکھتے ہیں، لیکن اگر انتظامیہ کا یہی مؤقف ہے، اور بالآخر اس حکومت میں سب کچھ ایک ہی شخص کی رائے اور جبلت پر منحصر ہے، تو یہ ایران کے لیے ایک خوش آئند بات ثابت ہو سکتی ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری بالواسطہ جوہری مذاکرات نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے، مذاکرات کا یہ دور تقریباً دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے بعد دونوں وفود کے سربراہان نے عمان کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں مختصر گفتگو بھی کی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *