عمران اشرف کا انوکھا کارنامہ، شائقین تالیاں بجانے پر مجبور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران اشرف کا انوکھا کارنامہ، شائقین تالیاں بجانے پر مجبور

اداکار عمران اشرف نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران بچی کو چھونے سے قبل اس کے والدین کی اجازت لی جس پر ماڈل نادیہ حسین سمیت سوشل میڈیا صارفین اداکار کی تعریفیں کررہے ہیں۔

 نجی ٹی وی پروگرام  کے دوران عمران اشرف اسٹیج پر بیٹھے تھے، اس دوران انہوں نے آڈیئنس میں بیٹھی بچی کو مائیک دیا اور اپنے پاس بلایا۔

منتشا نامی ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھانے اور چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟‘۔

جس پر بچی کے والدین نے اداکار کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری رکھا ساتھ ہی بچی نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

عمران اشرف کی جانب سے بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کی تعریف کررہے ہیں۔

ماڈل نادیہ حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکار کی تعریف کی اور لکھا کہ ’اسے consent کہتے ہیں۔‘

نادیہ حسین نے مزید لکھا کہ ’بچی چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستان کی مشہور شخصیت کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کے لیے بہت ساری دعائیں۔‘

منیب بٹ نے بھی کمنٹ کرتےہوئے عمران اشرف کے لیے دل کے ایموجی شئیر کیے۔

بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر عمران اشرف کی تعریفیں - Entertainment - Dawnnews

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *