عمران خان سے مذاکرات کیلئےن لیگ کا اہم موقف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان سے مذاکرات کیلئےن لیگ کا اہم موقف
عمران خان سے مذاکرات کیلئےن لیگ کا اہم موقف

پبلک نیوز(سلیمان چودھری)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو اپنی سنجیدگی ثابت کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا یہ نہیں ہوگا کہ ان کی پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہوں اور دوسری طرف وہ بات کرنا چاہتے ہوں۔
عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں محاذ آرائی پر  دونوں کو سوچنا چاہیے یہ پاکستان کے مفاد میں ہے یا خلاف ہے،اس وقت پاکستان کو پالیسی کے تسلسل کی ضرورت ہے،جب بھی عمران خان کی سیاست پٹتی ہے تو وہ عدالت کا کندھا استعمال کرتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو ناکامی ہوئی ،وہ عدالت کا کندھا استعمال کرکے اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کررہا ہے،لوگوں کی آواز ہے کہ عمران خان کو پانچ سال بند رکھے، عمران خان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف مقدمات انتہائی سنگین ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *