عمران خان کو سزا سنائے جانے پر اعتزاز احسن کا ردعمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کو سزا سنائے جانے پر اعتزاز احسن کا ردعمل

سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی جب کہ ان سزاؤں سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کاحق نہیں دیاگیا، اس لیے بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سےمعطل ہونی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے وکلاکو ملزم کا وکیل مقررکرایا گیا، سائفرکیس میں ملزم کےگواہوں کو نہیں بلوایاگیا اور ملزم کا 342 کابیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفرمیں بانی پی ٹی آئی کے 342کےبیان پران کےدستخط ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کوبغیرموقع دیے سزادی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سےگاڑیاں لیں اورفروخت کیں ان پرایسا کوئی کیس نہیں بنایاگیا،ہم 70سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے، آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سےہوگا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *