عمران خان کو 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے پر بیرسٹر گوہر کا بیان آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کو 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے پر بیرسٹر گوہر کا بیان آگیا

آج احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائے جانے پر بیرسٹر گوہر نے جاری بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے، ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جا رہی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی، 342 کے بیان میں کہا کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے ذاتی طور پر کوئی گفٹ نہیں لیا، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حقِ دفاع بھی ختم کیا گیا، امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا، پی ٹی آئی کے لوگ پُرامن رہیں، حوصلہ رکھیں، یہ سزا ختم ہو جائے گی، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ فیصلے نہیں رہیں گے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کوشش کی گئی کہ ووٹرز اور سپورٹرز مایوس ہوں مگر ایسا نہیں ہو گا، ہر ناانصافی کا فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *