عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید نماز عید بھی ادا نہیں کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید نماز عید بھی ادا نہیں کی
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید نماز عید بھی ادا نہیں کی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہ جا سکے۔

اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہ ہو سکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس عید کے موقع پر تاحال نئے کپڑے نہیں پہنے اور وہ جیل کی موجودہ حالت میں ہی عید کی عبادات انجام دے رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی صورت حال  کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جیل جانے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس ناکا بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔

سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *