عمران خان کے اثاثوں میں 5 برس میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کے اثاثوں میں 5 برس میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق کہ گزشتہ 5 برسوں میں پانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اثاثوں میں 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی جبکہ 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے، بانی پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا جس کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ میں 300 کنال اراضی کو تحفے کے طور پر ظاہر کیا گیا جس کی تزئین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ بتایا گیا ہے، عمران خان نے اسلام آبادکے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے کی اراضی ، شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان اور اسلام آباد کے پلازے میں 3کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 2 کمروں کا فلیٹ بھی ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق بھکر میں وراثت میں ملی 188 کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد نقد اور اسلام آباد کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے، توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمتی اشیا کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی ہے، عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 2021 میں 14 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد اثاثے ظاہر کیے تھے، 2022 میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی تھی، ایف بی آر سرٹیفکیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ روپے ظاہر کی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کسی ایک گاڑی کے بھی مالک نہیں ہیں جبکہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریاں بھی تفصیلات میں بتائی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے، بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی عمران خان کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *