عمران خان کے ’تخت‘ چھوڑنے کے بعد بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کے ’تخت‘ چھوڑنے کے بعد بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب



عمران خان کے ’تخت‘ چھوڑنے کے بعد بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی …

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔

 پارٹی الیکشن میں یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے۔  بلوچستان کی پارٹی صدارت منیر احمد بلوچ جبکہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قرار پائے ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، انہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *