عنبر خان کا سابق شوہر سے متعلق بڑا انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عنبر خان کا سابق شوہر سے متعلق بڑا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عنبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے انہیں انڈسٹری میں آنے کا کہا اور طلاق کے بعد یہ انڈسٹری ہی ان کا سہارا بن گئی۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی، کیریئر اور طلاق کے بعد کی جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل مختلف نمائش میں حصہ لیا کرتی تھی، جس کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی، مقامی 5 اسٹار ہوٹل میں ایگزیبشن ہوا کرتا تھا تو اکیلے اپنی بیٹی کو لیکر رکشے میں سفر کرنا پڑتا تھا کیونکہ اس وقت میرے پاس گاڑی نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بھی اس انڈسٹری کا کبھی حصہ بن سکتی ہوں لیکن میرے سابق شوہر نے زور دیا کہ میں یہ کام کروں تو میں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا جو کہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا اس پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے کے بعد اپنے پیسوں سے پہلی گاڑی لی، وہ آج بھی میرے پاس ہے۔

عنبر خان نے بتایا کہ جب طلاق ہوئی تو یہ شوبز انڈسٹری ہی تھی جس نے انہیں سہارا دیا، اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا تاکہ اپنی بیٹیوں کی کفالت کرسکیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *