عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، اسفندیار ولی خان کے قریبی ساتھی عابد اللہ یوسفزئی نے اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے وفد کے ہمراہ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما اور باچا خان مرکز کے سابق سربراہ عابد اللہ یوسفزئی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے اے این پی رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات کے دوران عابد اللہ یوسفزئی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ عابد اللہ یوسفزئی عوامی نیشنل پارٹی پشاور میٹروپولیٹن کے صدر اور باچا خان مرکز کے سابق انچارج تھے، عابد اللہ یوسفزئی کا شمار عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنماؤں اور اسفند یار ولی خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *