
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کے عید الفطر کے بعد بیلاروس کے دورے کی تیاریاں جاری , شہباز شریف ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے میں ایک اعلی سطح وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا, انہیں دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی, وزیر اعظم کے دورے سے قبل وفاقی وزیر علیم خان کا دورہ بیلاروس بھی متوقع ہے۔
دورہ بیلا روس کے دوران وزیراعظم کی بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات ہو گی,دورے میں پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی مذاکرات بھی ہوں گے,بیلا روس کے صدر نے گذشتہ برس نومبر میں بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا, ان کے ہمراہ ایک 68 رکنی اعلی سطح وفد پاکستان پہنچا تھا جس میں متعدد وزراء شامل تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی ان کے وفد کا حصہ تھیں,دورہ بیلا روس کے دوران دونوں ممالک میں پاک بیلاروس تعلقات, تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
دونوں ممالک میں الیکٹرانک کامرس تعاون, سائنس و ٹیکنالوجی, کسٹمز, ماحولیاتی تحفظ, ٹریکٹر سازی, صحت اور ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
Source link









