عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش لگ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش لگ گیا
عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش لگ گیا

(ویب ڈیسک ) وقت کم اور مقابلہ سخت،   عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی   بازاروں میں رش لگ گیا۔

کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔ خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کےلیے دوڑیں لگ گئیں۔

بازاروں میں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔

عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔

بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی ہیں جبکہ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، عید پر اچھا نظر آنے کیلئے بال کٹوانے، کلینزنگ، فیشل، تھریڈنگ اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *