عید کے دوسرے دن کی بھرپور خوشیاںشہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عید کے دوسرے دن کی بھرپور خوشیاںشہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا
عید کے دوسرے دن کی بھرپور خوشیاںشہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا



لاہور : عیدالفطر کے دوسرے دن بھی شہریوں نے جشن منانے کے بھرپور منصوبے بنا لیے ہیں۔ کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلکے پھلکے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔

عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور پارکوں میں جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔ نوجوان دوستوں کے ساتھ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ کرتے ہوئے اپنا وقت گزاریں گے۔ شام کو سینما جانے کا بھی پلان بن چکا ہے۔ خواتین بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے نکلیں گی، جب کہ بزرگ اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور مختلف دلچسپیوں میں مشغول ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں شہری عید کے دوسرے روز ناشتے کے لیے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ کچھ فیملیز اپنے عزیزوں کے ساتھ آئی ہیں تو کچھ دوستوں کے ساتھ، اور وہ بونگ پائے، چنے کوفتے اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کا اصل مزہ تو اب آیا ہے!





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *