غزہ:اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کاروائیاں جاری، مزید 165 فلسطینی شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غزہ:اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کاروائیاں جاری، مزید 165 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اسرائیلی فورسز نے نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر بمباری کرکے 23 فلسطینیوں کی جان لے لی، الشاتی پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے گئے جہاں 10 فسلطینی جان گنوا بیٹھے۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اسرائیل کے مسسلسل حملوں کے باعث فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی میتوں کو قبرستان لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلکس کے احاطے میں ہی 35 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

غزہ میں صحت کی صورت حال بھی مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے بتایا کہ 22 مراکزِ صحت میں سے صرف 4 ہی فعال ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *