غزہ جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع ہوگئی، قطری وزارت خارجہ
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع ہوگئی، قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ قطر کی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
The State of Qatar announces, as part of the ongoing mediation, an agreement has been reached to extend the humanitarian truce for an additional two days in the Gaza Strip.
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 27, 2023
اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں دو روزہ توسیع پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کو انہی شرائط کے تحت مزید دو دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جیسا کہ سابقہ جنگ بندی کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آخری دن تھا، جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکا، یورپی یونین، مصر، قطر کی جانب سے کوششیں کی گئیں۔








