غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ


غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ کے شہر لندن میں قومی سطح کا احتجاج کیا گیا جس میں دیگر شہروں سے آئے ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا جبکہ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر پہنچے۔ مظاہرین تمام راستے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

احتجاج میں شامل شرکا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے نام پر 38 ہزار فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے، غزہ میں وحشیانہ بمباری سے 84 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تمام اسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اسرائیلی قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ووٹ دیں گے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے وہ عالمی عدالت انصاف کی بات سننے کو بھی تیار نہیں، برطانیہ غزہ میں جنگ روکنے کیلیے دباؤ ڈالے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے بچوں کے خلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بچوں کے خلاف مظالم پر اسرائیل کو مجرموں کی عالمی فہرست میں شامل کریں گے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے ایلچی گیلاد اردان نے کہا تھا کہ وہ اس شرمناک فیصلے سے بالکل حیران اور ناگوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل کی فوج دنیا کی سب سے اخلاقی فوج ہے۔

عالمی فہرست بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق ایک رپورٹ میں شامل ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی فوج کو بچوں کو نقصان پہنچانے والے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ترجمان نے کہا کہ بچوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے قریب تر ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *