غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 153 مرد، 114 خواتین اور 287 بچے شامل تھے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 19 جنوری کو مزید 554 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 153 مرد، 114 خواتین اور 287 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 58 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 19 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 71 ہزار 553 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *