غیر قانونی پناہ گزینوں کو ریسکیو کرنے والا بحری جہاز اٹلی نے پکڑلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غیر قانونی پناہ گزینوں کو ریسکیو کرنے والا بحری جہاز اٹلی نے پکڑلیا

غیر قانونی پناہ گزینوں کو ریسکیو کرنے والا بحری جہاز اٹلی نے پکڑلیا

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) مخصوص روٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اٹلی نے غیرقانونی پناہ گزینوں کو ریسکیو کرنے والے ایک بحری جہاز کو روک لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس بحری جہاز نے لیبیا کے قریب سمندر میں درجنوں پناہ گزینوں کو ریسکیو کیا تھا اور اپنے روٹ سے ہٹ کر اٹلی کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا، جس پر اطالوی حکام نے اسے اپنی ایک بندرگاہ پر روک لیا۔
اطالوی حکام نے ’اوشن وکنگ‘ نامی اس جہاز کو 20دن تک روکے رکھا۔ بتایا گیا ہے کہ اوشن کنگ اطالوی بندرگاہ بیری سے 244پناہ گزینوں کو ریسکیو کرکے جا رہا تھا کہ اسے سگنل دیا گیا کہ اس کی موجودگی کی جگہ سے 15ناٹیکل میل کے فاصلے پر 70پناہ گزینوں کو اس کی ضرورت ہے۔
چنانچہ اوشن وکنگ نے اطالوی حکام کی طرف سے متعین کیے گئے روٹ سے ہٹ کر ان پناہ گزینوں کو ریسکیو کیا، جس پر اطالوی حکام نے جہاز کو روک لیا۔ سمندر میں پناہ گزینوں کو ریسکیو کرنے والی ایس او ایس میڈیٹیرینین نامی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ اٹلی کا یہ اقدام انسانی خدمت میں مصروف لوگوں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔ اطالوی حکام کو اپنے روئیے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *