فرانسیسی آرٹسٹ کی پینٹنگ 25 ملین ڈالر میں نیلام 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فرانسیسی آرٹسٹ کی پینٹنگ 25 ملین ڈالر میں نیلام 



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانسیسی آرٹسٹ کی پینٹنگ 35 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سوتھبی اور رائیول کمپنیوں کی جانب سے کرسٹیز نامی نیلام گھر میں موسم بہار کے فن پاروں کی نیلامی کا اہتمام کیا گیا۔نیلامی کی اس تقریب میں 1893 میں بننے والی فرانسیسی آرٹسٹ کلاڈ مونیٹ کی Meules a Giverny نامی پینٹنگ کو نیلامی کیلئے پیش کیا۔کلاڈ مونیٹ کا یہ فن پارہ تقریباً 25 ملین ڈا لر میں نیلام ہوا۔دوسری جانب برطانوی میکسیکن فنکار لیونورا کیرنگٹن نے مہنگی ترین نیلامی میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔لیونورا کیرنگٹن کی پینٹنگ کا نام Les Distractions de Dagobert ہے جو رواں سال 28.5 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی۔سوتھبی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد لیونورا کیرنگٹن کا شمار نیلامی کے لحاظ سے 5 بہترین خواتین فنکاروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *