فلسطینی اتھارٹی حماس سے اتحاد پر آمادہ
میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ روس نے حماس سمیت فلسطین کے دیگر تمام گروپوں کو ماسکو مدعو کیا ہے۔ فسلطینی اتھارٹی کچھ شرائط کےساتھ حماس سےاتحاد چاہتی ہے، ہمیں فلسطین کے اتحاد کی ضرورت ہے۔شرائط میں مزاحمت سے متعلق مسائل پر تفہیم بھی شامل ہے، ہم دیکھیں گے کہ آیا حماس ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہے یا نہیں، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن حماس تیار نہیں تو یہ ایک الگ بات ہے۔









