فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کا الزام عالمی عدالت  انصاف میں اسرائیل کے خلاف  ترکیہ نے بھی دستاویزی ثبوت جمع کرادیئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کا الزام عالمی عدالت  انصاف میں اسرائیل کے خلاف  ترکیہ نے بھی دستاویزی ثبوت جمع کرادیئے

فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کا الزام ، عالمی عدالت  انصاف میں اسرائیل کے خلاف  …

استبول (آئی این پی ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائرمقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

 صدر اردوان نے  میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ’ترکیہ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر جوفراہم کرتا رہے گا، مجھے یقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی، ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں‘۔

اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان 30 سے زیادہ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے 1915 میں عثمانی ترکوں کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو نسل کشی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے 1923 میں سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ایک جمہوریہ بنا نے اور ہمیشہ آرمینیائی باشندوں کو ختم کرنے کے لیے منظم مہم چلانے سے انکار کیا ہے۔

 صدر ترکیہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اس کے خلاف لائے گئے نسل کشی کے مقدمے کو ختم کر دیں۔ واضح رہے اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی عدالت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *