فلسطینی مسلمانوں سے متاثر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فلسطینی مسلمانوں سے متاثر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا

فلسطینی مسلمانوں سے متاثر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا

میلبورن (ویب ڈیسک) میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کر لیا۔

آج نیوز کے مطابق غزہ میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم فلسطینی مسلمان کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں۔فلسطینی مسلمانوں کے عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں۔

اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔ اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی، اس لئے انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ ایک اور نو مسلم خاتون جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرکے بہت سکون ملا، غزہ کے حالات دیکھ کر یہ قدم اٹھایا، اب میری خواہش ہے کہ اسلام اور اللہ کے مزید قریب ہوجاؤں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *