فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

نامور اداکار فواد خان نے خوبرہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ محدود کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا ماہرہ کے ساتھ عزت کا رشتہ قائم ہے جو وہ کام کی وجہ سے خراب نہیں کرنا چاہتے۔

فواد خان کی اداکارہ صنم سعید اور ماہرہ خان کی تعریف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بہت لگن رکھتی ہیں، وہ ایک مشین کی طرح کام کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2011 میں ٹی وی اسکرین کی مقبول جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان نے ایک ساتھ بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ میں کام کیا تھا جسےآج بھی کئی لوگ پسند کرتے ہیں، یہ ڈراما پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

اسی ڈرامے کے اگلے سال فواد خان نے صنم سعید کے ساتھ ایک اور بلاک بسٹر ڈراما زندگی گلزار ہے میں کام کیا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا، ان مقبول سیریلیز کے بعد فواد خان نے دونوں اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کیا۔

ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ جب دو فنکار ایک ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں تو اس سے اُن کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ہے، اسی طرح اگر ان دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے اور یہ رشتہ اتنا گہرا ہے کہ اگر اب وہ دونوں ایک ساتھ کام کریں گے تو انہیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا عزت کا رشتہ قائم ہو تو پھر آپ کے تعلقات پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ اسی وجہ سے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کرتے کیونکہ ہم ان کا ماہرہ خان کے ساتھ عزت کا رشتہ ہے جو وہ خراب نہیں کرنا چاہتے۔

فواد خان نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بہت لگن رکھتی ہیں، وہ ایک مشین کی طرح کام کرتی ہیں، بہت زیادہ محنت کرتی ہیں اور وہ ان کے کام کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔

فواد خان نے کہا کہ ماہرہ خان اداکاری کرنے کے لیے ہی بنی ہیں، وہ امریکی اداکارہ میریلن مونرو کی طرح قابل ہیں۔

اسی پروگرام کے دوران فواد خان نے صنم سعید کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ صنم سعید بہترین اداکارہ ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *