فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کی اجازت مل گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کی اجازت مل گئی


اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت دے دی۔

ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر انوار الحق پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی ، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی گئی۔

چیف کمشنر نے فواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ جمع کروادی کہ فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں پرائیویسی میں ملاقات کرانے کی اجازت ہے اور جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل سے کہا کہ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ صاحب درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ، جیل میں فیملی کی ملاقات پر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *